شاملی ضلع کے کاندھلہ تھانہ علاقہ میں آپسی جھگڑے میں شوہر نے بیوی کی پٹائی کردی۔ بیوی کی پولیس میں شکایت سے ناراض شوہر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق گاؤں بھابھیسا کے 30 سالہ نوجوان دیپک کا اپنی بیوی سے شراب نوشی پر جھگڑا ہوا۔ جس پر بیوی نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کچھ دیر بعد نوجوان گھر کے اندر گیا اور پنکھے کی مدد سے پھانسی لگا لی۔اطلاع پہنچی
پولیس نے لاش کا پنچنامہ کیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اہل خانہ کی جانب سے واقعے کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی گئی۔
0 Comments