غزہ :حماس نے اسرائیل پر معاہدے کی طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عائدکیا ہے۔حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے مشیر طاہر النونو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے معاہدے کی بہت سی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ اسرائیل نے امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخلے کی شرائط پرعمل نہیں کیا، اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے طے شدہ معیار پر بھی عمل نہیں کیا۔طاہر النونو کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک سے زائد مقامات پر فائرنگ کی۔ قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد شہید ہوگئے۔
حماس رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی معاہدے کی شرائط پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیل اور اقوام متحدہ کوپیغام دے رہے ہیں کہ کوئی بھی عذر ناقابل قبول ہے۔ ہم ثالث کے کردار کے لیے تیار ہیں۔ نئے معاہدوں تک پہنچنے کے لیے سنجیدگی سے راہیں تلاش کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے سے متعلق قابضین کی بات دھوکا ہے۔ غزہ میں حماس موجود ہے اور اس کی جڑیں فلسطینی عوام میں ہیں۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہیکہ طبی اور غذائی امداد کے 50 ٹرک اور ایمبولینس گھنٹوں سے انتظار میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔خیال رہےکہ غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا آج دوسرا روز ہے۔ میڈیاکے مطابق خان یونس میں ایندھن اور گیس ملنے کے منتظر فلسطینیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور خالی بوتلیں اور گیس سلنڈر اٹھائے فلسطینی گھنٹوں سے انتظار میں بیٹھے ہیں۔
اسرائیل حماس جنگ: اسرائیل پر جنگ بندی کے دوران 6 فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ ان میں سے پانچ جنین شہر میں اور چھٹی نابلس شہر کے قریب واقع گاؤں یتما میں ہوئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے ہفتے کی رات (25 نومبر) اور اتوار (26 نومبر) کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک نابالغ سمیت چھ فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نیوز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے جنین پر متعدد سمتوں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرکاری اسپتالوں اورریڈ کرسینٹ سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے دفتر نے کہا کہ وہ ان رپورٹس کی تحقیقات کر رہا ہے۔
حماس کا بھی اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام.
گزشتہ روز حماس نے بھی اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔ حماس نے کہا کہ اسرائیل ڈرون کے ذریعے غزہ کی نگرانی کر رہا ہے جو معاہدے کی شرائط کے خلاف ہے۔ وہ غزہ میں انسانی امداد کے لیے ٹرک نہیں بھیج رہا ہے۔ تاہم اسرائیل نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور اتوار کو بھیجے جانے والے ٹرکوں کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ انسانی امداد کے 200 ٹرک بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو بھیجے گئے۔ ان ٹرکوں میں خوراک، پانی، پناہ گاہ کا سامان اور طبی سامان ہوتا ہے.
0 Comments