نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 24 حاصل کرسب کو اپنا دیوانہ بنانےوالے ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد شامی نےاب اپنے اخلاق سے لوگوں کے دلوں پراپنا قبضہ جما یا ہے۔ انہوںنے کار حادثے میں زخمی لوگوں کونہ صرف بچایا بلکہ ان کی مدد کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔ ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر شامی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس کے بعد مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محمد شامی نے لکھا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ خدا نے انہیں دوسرے شخص کی زندگی بچانے کا موقع دیاہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس شخص کی گاڑی میرے سامنے نینی تال کے قریب پہاڑی سڑک سے نیچے گر گئی۔ ہم نے انہیں بحفاظت باہر نکالا۔ اس کے بعد وہ زخمیوں کی مدد کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ارد گرد بہت سے لوگ موجود ہیں۔شامی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز کو اب تک 7 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ لا ئیکس مل چکے ہیں۔ شائقین بھی اس پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
0 Comments