Latest News

یوپی میں عبادت گاہوں پر لگے لائوڈ اسپیکروں پر پھر ایکشن، سینکڑوں مسجدوں اورمندروں سمیت ۳۲۳۸ عبادتگاہوں پرپولس کی کارروائی، انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نصب کرنے پر سخت انتباہ۔

لکھنو: مذہبی مقامات پر لائوڈ اسپیکر بجانے کے معاملے میں یوپی پولس ایک بار پھر ایکشن میں ہے، لکھنو کانپور سمیت ریاست بھر میں اسپیشل ڈی جی پرشانت کمار کے حکم پر پیر کی صبح مہم چلا کر پولس نےسینکڑوں لائوڈ اسپیکروں کو اپنے قبضے میں لے لیا، حالانکہ لائوڈ اسپیکروں کو اتروانے کے دوران پولس کو تعاون ملا، پرامن کارروائی کی گئی۔ خبر کے مطابق پولس ٹیم پیر کی صبح پانچ بجے گشت پر نکلی، معلومات حاصل کرنے کے بعد پولس نے پھر ایکشن لیا۔ ضلع اور پولیس انتظامیہ نے پیر کو مذہبی مقامات سے ۳۲۳۸ لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیئے۔ جن جگہوں پر شور کی سطح معیار سے زیادہ پائی گئی ، انہیں کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔ریاست میں عوامی اور مذہبی مقامات پر نصب ۶۱۳۹۹ لاؤڈ سپیکر کی جانچ کی گئی۔ ۷۲۸۸ آلات اور لاؤڈ سپیکر کی آواز کم کر دی گئی۔ ۳۲۳۸لاؤڈ سپیکر ہٹا دیے گئے۔ اس کے علاوہ پولیس ٹیم نے ساؤنڈ اسٹینڈرڈ کی مقررہ حد کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو نوٹس جاری کیا ہے۔
نیوز پورٹل لائیو ہندوستان ہندی کی خبر کے مطابق لکھنو میں تکیہ والی مسجد، غامی ٖور علاقے سمیت کئی علاقوں میں مسجدوں سے لائوڈ اسپیکر اتارے گئے، وہیں فیض آباد کے شمالی تھانہ رسول پور اور تھانہ رام گڑھ سے تقریباً ایک درجن مسجدوں سے لائوڈ اسپیکر ہٹایاگیا، ہمیر پور میں بھی صبح پانچ سے پہلے ہی ایس ڈی ایم، سی او پولس فورس کے ساتھ موجود رہے، شہر کی مسجدوں کے ذمہ داروں سے مل کر انہیں انتظامیہ کے ذریعہ جاری حکم کی اطلاع دی، حالانکہ کسی بھی مسجد میں باہر کوئی لائوڈ اسپیکر لگا ہوا نہیں ملا، کانپور میں گووند نگر ، نئی سڑک سمیت کئی مسجدوں میں صبح سے پہلے ہی اسپیکر ہٹادیاگیا، پولس کمشنر آر کے سرون کار کی قیادت میں مذہبی مقامات، عوامی مقامات پر لگے غیر قانونی لائوڈ اسپیکر خصوصی مہم چلا کر ہٹایا گیا۔ باندہ میں بھی مسجدوں اور مندروں سے لائوڈ اسپیکر ہٹایا گیا، چترکوٹ کی ایک مسجد سے بھی لائوڈ اسپیکر نکال دیاگیا، فرخ آباد میں ۳۷ مقامات پرآواز کم کرائی گئی، ۹ مقامات سے لائوڈ اسپیکر ہٹائے گئے، للت پور میں تین مسجدوں سے لائوڈ اسپیکر نکال دیاگیا وہیں کئی مسجدوں میں آواز کم کرائی گئی، قنوج میں تقریباً ۳۰ مسجدوں پر کارروائی کی گئی، تیز لائوڈ اسپیکروں کی آواز گھٹائی گئی، فتح پور میں ۱۴ لائوڈ اسپیکر ہٹائے گئے، ۲۱ مقامات پر آواز کم کرائی گئی۔ اوریا میں ۱۹ جگہوں پر لائوڈ اسپیکر کی آواز کم کرائی گئی، چار مقامات سے ہٹادیاگیا ۔ بہرائچ ضلع کے نواب گنج کے تھانہ انچارج راکیش کمار پانڈے کی قیادت میں پولس نے قصبے مسجد، نواب گنج بازار والی، نواب گنج حجن مسجد، مرزا پور تلک، بھٹ پوروا، ستی زور گائوں کی کئی مسجدوں پر بنا اجازت لگائے گئے لائوڈ اسپیکروں کو ہٹادیا، اور انتباہ دیا کہ آئندہ بنا اجازت لائوڈ اسپیکر نصب نہ کریں وہیں جن مقامات پر اجازت ہے وہاں کے ذمہ داروں کو آواز کم کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ امیٹھی ضلع میں پیر کی صبح پولس نے مذہبی مقامات پر نصب لائوڈ اسپیکروں کا جائزہ لیا، ایس پی ڈاکٹر الامرن کی قیادت میں چلی مہم میں ۲۶ لائوڈ اسپیکروں کو ہٹادیاگیا وہیں ۵۸ لائوڈ اسپیکروں کی آواز کم کروائی گئی۔ ایس پی نے بتایا کہ یہ مہم منگل کو بھی جاری رہے گی۔ گونڈا میں مذہبی مقامات پر نصب ۳۸ لائوڈ اسپیکر اتارے گئے، اس مہم کی نگرانی کےلیے ایس پی انکت متل اور ایس پی شیوراج خود وہاں موجود تھے، اے ایس پی نے بتایا کہ ضلع میں مذہبی مقامات اور عوامی مقامات پر ۱۳۵۱ لائوڈ اسپیکر لگے ہیں، ان میں جانچ کے دوران ۲۱۴ جگہوں پر لائوڈ اسپیکر وں کی آواز زیادہ تھا، پولس نے مذہبی سربراہوں سے ملاقات کرکے ۱۷۶ جگہوں پر آواز کم کروائی جبکہ ۳۸ مقامات پر اسے مذہبی سربراہوں کے تعاون سے اتار دیاگیا۔ اے ایس پی نے بتایاکہ کوئی بھی بنا اجازت لائوڈ اسپیکر لگانے کی کوشش نہ کریں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر