Latest News

شاملی میں گنے کی واجبات کے مطالبات کے لئے ۲۸ دن سے شوگر مل پر ہڑتال پر بیٹھے کسانوں نے نہیں منائی دیوالی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
 شاملی میں گنے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے شاملی مل پر ہڑتال پر بیٹھے کسانوں نے دیوالی نہیں منائی۔ کسانوں نے آنے والے دنوں میں تحریک کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔

شاملی شوگر مل کے بوائلر ہاؤس میں کسانوں کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال 82ویں روز بھی جاری رہی۔ ایس پی لیڈر پروفیسر سدھیر پنوار احتجاج میں پہنچے اور احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کی۔ اس دوران مل کے احاطے میں دودھ کی کھیر تیار کرکے کسانوں میں تقسیم کی گئی۔
پروفیسر سدھیر پنوار نے کہا کہ ہر کسان اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے۔ دیوالی پر کسانوں کا احتجاج بی جے پی حکومت کی کسانوں کے تئیں بے حسی کی علامت ہے۔ کرم ویر کاسروا نے کہا کہ جب تک مکمل ادائیگی نہیں کی جاتی احتجاج جاری رہے گا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کسان کو اس کی قیمت کتنی بھی ادا کرنی پڑے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر