Latest News

ابھی نہ گلشنِ اردو کو بے چراغ کہو *کھلے ہوئے ہیں ابھی چند پھول شاخوں پر، قصبہ میراں پور میں انجمن ترقی اردو ادب کے زیرِ اہتمام حکیم شمیم عباسی کی رہائش گاہ پر شعری محفل کا انعقاد۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
قصبہ میراں پور کی معروف ادبی تنظیم انجمن ترقی اردو ادب رجسٹرڈ کی جانب سے ایک ادبی نشست کا انعقاد حکیم شمیم عباسی کی رہائش گاہ پر عمل میں آیا جس میں شعراء نے اپنے بہترین کلام سے نوازا اور خوب داد تحسین حاصل کی۔
 
نشست کی صدارت پروفیسر شاہ نظر ثانی نے کی جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر طاہر قمر نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ شمع روشن سماجی شخصیت ماسٹر مشرف ادریسی و ادب نواز شخصیت اوصاف انصاری نے مشترکہ طور پر کی ۔ نوجوان لیڈر ذیشان شبلی اور اوصاف انصاری نے اُردو کی بقاء و تحفظ و فروغ کے لئے تمام شعراء و سامعین سے اپیل کی کہ وہ اردو رسم الخط کا بھی استعمال سوشل میڈیا پر ضرور کریں تاکہ ہماری یہ شیریں زبان زندہ رہے اور نسل نو کو اردو زبان کی تعلیم سے بھی ضرور آراستہ کرائیں
 منتخب اشعار باذوق قارئین کی نذر ہیں۔
 
آنسوؤں تم بھی اگئے آخر
کرب احساس ہجر کیا کم تھا 
               شاہ نظر ثانی
ابھی نہ گلشنِ اردو کو بے چراغ کہو 
کھلے ہوئے ہیں ابھی چند پھول شاخوں پر 
             حکیم شمیم عباسی
لکھنے کی جستجو ہے نا پڑھنے کا شوق ہے
 اردو زباں کو خود ہی تو دفنا رہے ہیں ہم 
                 عبد السّتار نیر 
یوں ہی زہر غم کو پیا جا رہا ہے 
کہ یہ تیرے ہاتھوں دیا جا رہا ہے
           ڈاکٹر راشد کمال  
غصے میں اخلاق سے مت گر یہ کیسی نادانی ہے 
پھر سے ہاتھ ملانے کی گنجائش بھی ہو سکتی ہے 
                   ڈاکٹر طاہر قمر
اس لئے شہر میں آپ کی شان ہے
آپ کی جو محبت سے پہچان ہے 
           شہزاد احمد شہزاد
 پہلے میں بھی تیرے دل کی قیمتی چیزوں میں تھا
 اب اگر بیکار ہوں بیکار ثابت کر مجھے 
           مہوش کمال 
وہ جن کے لئے میں نے چراغاں یہ کیا تھا 
محفل سے مری اٹھ کے وہی جانے لگے ہیں 
                    خالد ثمر
علاوہ ازیں عارف فریدی ، منصب علی ، مونس عباسی وغیرہ نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد تحسین حاصل کی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف ، محمد خالد قریشی ، محمد اقبال انصاری ، شاہ عالم ، کالو ملک ، محمد منصب ، انور قریشی ایڈوکیٹ ، مقیم احمد ، اس محمد قریشی ، غفران راجپوت، زبیر عالم وغیرہ شخصیات شریک نشست رہیں ۔اخر میں طاہر قمر نے تمام شعراء و شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔حکیم شمیم عباسی کی پر تکلف ضیافت کے ساتھ نشست اختتام کو پہنچی ۔ف

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر