Latest News

نینی تال میں خوفناک حادثہ: ٹیکسی گہری کھائی میں گری، ۹ افراد کی دردناک موت، دو کی حالت تشویشناک، موقع پر مچی چیخ و پکار۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتراکھنڈ کے نینی تال میں آج صبح ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ نینی تال کے اوکھل کنڈا بلاک میں چیراخان-ریٹھ صاحب موٹر روڈ پر ایک ٹیکسی گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ گاؤں والوں نے بڑی مشکل سے زخمیوں کو کھائی سے نکال کر سڑک تک پہنچایا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں 11 افراد سوار تھے۔
علاقے کے پرکاش رنجیت مٹیالی نے بتایا کہ جمعہ کی صبح آٹھ بجے ایک ٹیکسی گاڑی 500 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں 11 مسافر سوار تھے، جن میں سے 9 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ 2 افراد کو تشویشناک حالت میں ہلدوانی سشیلا تیواری اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ حادثے کے ایک گھنٹے بعد بھی انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف اور محکمہ صحت کی ٹیمیں موقع پر نہیں پہنچیں۔ جس کے بعد گاؤں والوں نے خود ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ سڑک ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر