مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
امروہہ میں بیوی کی بے وفائی سے دلبرداشتہ ہوکر مزدور نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ لواحقین نے بغیر کسی پولیس کارروائی کے لاش کی آخری رسوم ادا کردیں ہیں۔ یہ معاملہ ڈیڈولی کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کا ہے۔ کسان کا خاندان یہاں رہتا ہے۔ اہلیہ کے علاوہ ان کے خاندان میں دو بیٹے ہیں۔
دونوں بیٹے روزانہ مزدوری کرتے تھے۔ 35 سالہ بڑے بیٹے کی دس سال قبل شادی ہوئی تھی۔ اس کے دو بچے بھی ہیں۔ تقریباً چھ ماہ قبل شادی شدہ خاتون کا اپنے دیور کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ اس بات کو لے کر گھر میں جھگڑا ہوا۔ شادی شدہ خاتون نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر دیور کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس کے بعد مزدور ذہنی طور پر پریشان ہونے لگا اور بیوی کی بے وفائی سے دلبرداشتہ مزدور نے گھر میں رسی سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
واقعہ کے بعد گھر والے صدمے سے دوچار ہیں لواحقین نے بغیر کسی پولیس کارروائی کے آخری رسوم ادا کردیں سی او سٹی وجے کمار رانا نے واقعہ کی معلومات ہونے سے انکار کیا ہے۔
0 Comments