مظفرنگر کے قصبہ کھتولی میں دہرادون اور دہلی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرین پر ایک بار پھر پتھراؤ کیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق صبح مظفر نگر کے کھتولی میں سماج دشمن عناصر نے دہرادون سے دہلی آنند وہار جانے والی وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کیا۔ پتھراؤ سے ٹرین کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ خوش قسمتی سے مسافر محفوظ رہے۔
شکایت کی بنیاد پر ریلوے پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھی مغربی یوپی میں وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کے واقعات ہو چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وندے بھارت ٹرین 22458 آنند وہار دہرادون سے دہلی جارہی تھی۔ سماج دشمن عناصر نے میرٹھ-مظفر نگر کے درمیان کھتولی ریلوے اسٹیشن کے قریب صبح تقریباً 11 بجے پتھراؤ کیا۔
پتھراؤ سے ٹرین کے پچھلے کوچ کے شیشے کو نقصان پہنچا۔ ٹرین کے اندر سفر کرنے والے آر پی ایف اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ٹرین میرٹھ نگر ریلوے اسٹیشن پر رکی۔ جی آر پی اور آر پی ایف کی ٹیم نے تباہ شدہ کوچ کو دیکھا۔
آر پی ایف اور جی آر پی کی ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ٹرین پر پتھراؤ کس نے کیا اور کیوں کیا۔ فی الحال ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف لکھی گئی ہے۔ اس ٹرین پر پہلے ہی مغربی یوپی کے سہارنپور اور میرٹھ کے پرتاپور میں پتھراؤ کے واقعات ہوچکے ہیں۔
0 Comments