مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر شہر کے ایک دکاندار کو ایک خاتون سے فون پر بات کرنا مہنگا پڑ گیا۔ اس معاملے میں دکاندار کو 20 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ پورا معاملہ جان کر پولس بھی حیران رہ گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، رمن گوئل شہر کے کوتوالی علاقے میں روڑکی روڈ پر کلاسک ہارڈ ویئر کے نام سے دکان چلاتے ہیں۔ ایک خاتون نے اس کے موبائل پر کال کی اور کہا کہ اسے 120 کلو فیویکول کی ضرورت ہے۔ اسے فیویکول تھانہ سول لائن علاقہ کے سرکلر روڈ پر پیتھالوجی لین میں بھیجا جانا ہے۔
خاتون نے فون پر کہا کہ جو رقم ادا کی جانی ہے وہ فیویکل لانے والے کو دی جائے گی۔ اس کے بعد شیرودین کو فیویکل کے ساتھ بھیجا گیا۔ جب وہ پیتھالوجی کے پاس پہنچا تو وہاں کھڑے شخص نے دکاندار کو روکا اور فیویکول اتارا اور پیسے لینے گلی میں واقع ایک گھر میں لے گیا۔وہیں سڑک پر دکاندار سے بات چیت کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ گلی کے باہر دکاندار واپس آیا تو وہاں سے فیویکول اور ملزم بھی غائب تھے۔ اس کے بعد جب دکاندار نے دکان کے مالک کو اس فراڈ کی اطلاع دی تو وہ اپنے ساتھی تاجروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا۔کافی تلاش کے بعد بھی ملزم کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔ جس کے بعد سول لائن پولیس نے شکایت درج کرائی۔ تھانہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
0 Comments