Latest News

غزہ میں جنگ بندی کی اقوامِ متحدہ کی قرارداد پر حکومت ہند کی غیر موجودگی امن اور عدم تشدد پر مبنی بھارتی اقدار کے منافی : حکیم ظفر محمود۔

مظفرنگر: عز یز الرحمن خاں۔
اتر پردیش اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر شاہنواز عالم کی ہدایت پر اقلیتی کانگریس مظفر نگر کے ضلع صدر حکیم ظفر محمود کی قیادت میں آج یکم نومبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے وقت فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے مودی سرکار نے ان کی غیر موجودگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ مظفر نگر کو عزت مآب وزیر خارجہ، حکومت ہند کے نام ایک میمورنڈم دیا گیا۔ میمورنڈم دینے کے بعد حکیم ظفر محمود نے کہا کہ ہمارا ملک سچائی اور عدم تشدد کے اصولوں پر استوار ہے اور یہی اصول آئین کی بنیاد ہیں۔ 1947 میں برطانوی سلطنت سے آزادی کے بعد ہندوستان نے اقوام متحدہ کی تنظیم میں فلسطین کی تقسیم کے خلاف ووٹ دیا تھا، اس کے بعد اسرائیل کے قیام کے بعد ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اسے شامل کرنے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔حال ہی میں غزہ اقوام متحدہ میں اردن کی جانب سے جنگ بندی کے لیے لائی گئی قرارداد پر ووٹنگ کے دوران مودی سرکار کی عدم موجودگی امن اور عدم تشدد پر مبنی بھارتی اقدار کے منافی ہے۔ لہذا اقلیتی کانگریس کا مطالبہ ہے کہ روایتی خارجہ پالیسی کے مطابق حکومت ہند اسرائیل فلسطین جنگ بندی میں فعال کردار ادا کرے۔ میمورنڈم دینے والوں میں بنیادی طور پر فیض محمد خان، دلشاد تیاگی، سردار فاروقی، غفار تیاگی، راشد ملک، فردین خان ایڈووکیٹ، عامر علی ایڈووکیٹ، صدام علی، پرویز عالم شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر