Latest News

بیوی نےبیوٹی پارلر میں بھنویں کیا سنور وائیں، شوہر نے ویڈیو کال پر چہرہ دیکھتے ہی دے دی طلاق۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
کانپور میں ایک بہت ہی عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شوہر نے فون پر بیوی کو تین طلاق دے دی، وہ بھی صرف اس لیے کہ وہ بیوٹی پارلر گئی تھی اور اپنی بھنویں بنوائی تھیں۔ خاتون نے اپنے شوہر کو کئی بار فون کیا لیکن اس نے فون نہیں اٹھایا۔ مایوس ہو کر خاتون نے اپنے شوہر سمیت سسرال کے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کانپور کے قلی بازارکی گل صبا نامی خاتون کی شادی 17 جنوری 2022 کو پریاگ راج کے سلیم سے ہوئی تھی۔ یہ خاندان پریاگ راج کے پھول پور میں رہتا ہے۔ جبکہ سلیم سعودی عرب میں رہتا ہے اور کام کرتا ہے۔ خاتون نے اپنے سسرال والوں پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
متاثرہ کے مطابق سلیم نے سعودی عرب سے ویڈیو کال کی تو اس نے پوچھا کہ کیا اس نے اپنی بھنویں سیٹ کرائی ہیں۔ اس پر گل صبا نے کہا کہ ہاں میں نے اپنی بھنویں سیٹ کر لی ہیں۔ سلیم کو یہ سن کر غصہ آگیا اس نے تین طلاق دیدی گل صبا نے کہا، ’’میرے شوہر کچھ پرانے زمانے کے ہیں۔ وہ میرا میک اپ کرنا اور بیوٹی پارلر جانا پسند نہیں کرتے ہیں۔ میں نے سوچا کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے ناراض ہو جائے گا۔ پھر ہم راضی ہو جائیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جب میں نے اس سے دوبارہ بات کی تو اس نے اس مسئلہ پر لڑائی شروع کردی اور کہا کہ میں تمہیں تین طلاق دے رہا ہوں۔ اس کے بعد اس نے فون منقطع کر دیا۔ میں نے اسے کئی بار فون کیا لیکن اس نے میری کال نہیں اٹھائی۔ پھر جب میں نے اپنے سسرال والوں سے اس بارے میں بات کی تو وہ بھی میرے شوہر کا ساتھ دینے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹے نے جو بھی کیا وہ ٹھیک تھا۔ بسائی ناکہ کے اے سی پی نشانک شرما کا کہنا ہے کہ بیوی کی شکایت کی بنیاد پر شوہر، اس کی ماں سمیت پانچ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کیس میں کارروائی جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر