Latest News

مظفر نگر کے نوجوان نے سوشل میڈیا پر سونی پت کی لڑکی سے دوستی کر کیا نکاح اور پھر دے دی تین طلاق۔

مظفر نگر: عز یز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد سونی پت کی لڑکی سے شادی کر لی۔ اب لڑکی کی جانب سے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے موبائل پر تین طلاق دیدی ہیں لڑکی نےعدالت میں استغاثہ دائر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تعلقات سوشل میڈیا پر ستمبر 2022 میں مظفر نگر کے ایک نوجوان سے ہوئے تھے۔ دونوں کی ملاقات مظفر نگر میں ہوئی تھی۔

اس کے بعد دونوں نے 3 اکتوبر 2022 کو شادی کر لی۔ اس کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ سونی پت میں رہنے لگی۔ نوجوان نے 20 اپریل سے گھر آنا بند کر دیا تھا۔ میں نے فون کر کے گھر نہ آنے کی وجہ پوچھی تو وہ گالیاں دینے لگا۔ اس کے بعد نوجوان نے 30 اپریل کو فون کیا اور تین طلاق دیدیں عدالت کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر