Latest News

اردن اور بحرین کے بعد ترکی نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا یا۔

عمان: اردن اور بحرین کے بعد ترکیہ نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔
ترک وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور انسانی صورتحال پر مشاورت کیلئے سفیر کو واپس بلایا ہے۔ اسرائیل کا سفیر بھی سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ترکیہ سے پچھلے ماہ واپس جا چکا ہے۔ غزہ میں جاری حملوں پر لاطینی امریکی ملک ہونڈروس، چلی اور کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا چکے ہیں جبکہ بولیویا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر چکا ہے۔
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں توڑ رہے لیکن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے لکیر کھینچ دی ہے، ان سے اب کوئی بات نہیں ہوسکتی۔
اْدھر فلسطین نے ترکیہ کا اسرائیل سے سفیر واپس بلانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور فلسطینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہاکہ ترکیہ کا فیصلہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کا اظہار ہے، دیگرممالک بھی ایسے جرات مندانہ اقدامات کریں۔فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق دیگر ممالک غزہ میں نسل کشی پراسرائیل سے تعلقات پرنظرثانی کریں۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر