مظفرنگر ضلع میں منشیات فروشوں کے بڑے گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے ضلع میں تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1.20 کروڑ روپے کی چرس برآمد کی ہے۔ یہ چرس اتراکھنڈ سے ضلع کے ایک گاؤں میں لائی جا رہی تھی۔ منشیات فروشوں کے اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر ہےسی او بڈھانہ ہمانشو گورو نے بتایا کہ شاہ پور پولیس اسٹیشن کے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس یونٹ کے سی او راجیش کمار کی ٹیم کے ساتھ مل کر بھوراکلان کے آکاش کمار، بڈھانہ علاقہ کے قمر الدین نگر گاؤکے سمیت راٹھی اور پارسولی کے رادھیشیام کو گرفتار کیاگیا
ان کے قبضے سے 10 کلو پہاڑی چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے اور کار ضبط کی گئی ہے تینوں نے بتایا کہ پیراسولی گاؤں ساکن ڈاکٹر کپل 12 سال سے اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے نند پریاگ قصبے میں بالاجی ڈینٹل کے نام سے دکان چلا رہاہے آکاش کی بھابھی ممتا کی شادی پارسولی میں ہوئی ہے۔ وہاں جاتے ہوئے ڈاکٹر کپل، آکاش اور رادھے شیام سے واقفیت ہوئی۔ ڈاکٹر کپل اپنی دکان کی آڑ میں پہاڑی چرس بیچنے کا کاروبار کرتا ہے وہ یہ چرس اسی سے لایا تھا۔گرفتار تینوں اور ان کے ساتھی ڈاکٹر کپل کے خلاف شاہ پور تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
0 Comments