مہاراج گنج ضلع کے بھٹولی علاقے کے ایک گاؤں میں ایک پاگل نوجوان نے ایک لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں گورکھپور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ متاثرہ لڑکی کی شادی طے ہونے سے ناراض تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے
موصولہ اطلاعات کے مطابق لڑکی اپنی ماں کے ساتھ مہاراج گنج سے گاؤں آ رہی تھی۔ گاؤں سے ذرا پہلے دو نوجوان اسکوٹر پر سوار آئے اور لڑکی سے کچھ کہا۔ لڑکی نے دونوں کے خلاف احتجاج کیا تو انہوں نے اس پر تیزاب پھینک دیا اور دونوں بھاگ گئے۔ بچی کی والدہ کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔
لوگوں کے مطابق لڑکی اور نوجوان کے درمیان گزشتہ چار سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔ اسی دوران لڑکی کی شادی طے ہو گئی۔ 10 دن بعد اس کی شادی ہونی ہے۔ ملزم کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا تو وہ غصے میں آگ بگولہ ہو گیا۔ اس نے لڑکی کو فون پر دھمکی بھی دی۔ اسی دوران موقع ملتے ہی نوجوان نے تیزاب پھینک کر لڑکی کی جان لینے کی کوشش کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔
0 Comments