میرٹھ میں ہفتہ کی صبح مل کیتھور علاقے میں میرٹھ گڑھ روڈ پر شولدا گاؤں کے قریب ایک کار نے بائیک پر سوار ڈاکٹر کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ڈاکٹر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق کیتھور ساکن ڈاکٹر نور محمد منڈلی تھانہ کے گاؤں جسورا میں کلینک چلاتے تھے بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح نور محمد موٹر سائیکل پر کلینک جا رہے تھے جیسے ہی ڈاکٹر میرٹھ گڑھ روڈ پر گاؤں شولدا میں واقع پٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آرہی ایک تیز رفتار کار نے بائک کو زور سے ٹکر مار دی۔ اس دوران ٹکر لگنے سے ڈاکٹر نور محمد موقع پر ہی دم توڑ گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے لواحقین اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
0 Comments