Latest News

نگینہ میں نصف درجن بدمعاشوں نے ڈکیتی کے بعد کی خاتون کی اجتماعی عصمت دری، ایچ او لائن حاضر، ایس پی نے کیا واقعہ کا پردہ فاش۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
نگینہ کے ایک گاؤں میں بدمعاشوں نے گھر میں اکیلی خاتون کو یرغمال بنا کر ڈکیتی اور اجتماعی عصمت دری کی شرمناک حرکت کی۔  پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔  ایس پی نے کیس کا پردہ فاش کرنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔  نگینہ دیہات کے ایس ایچ او وکاس کمار کو لائن پر لگا دیا گیا ہے۔
نگینہ دیہات کے  گاؤں کا ایک تاجر اپنے بچوں اور ماں کے ساتھ  شام کو ڈاکٹر سے ملنے دھام پور گیا تھا۔  اس کی بیوی گھر میں اکیلی تھی۔  اس دوران پانچ سے چھ افراد پڑوسی کی چھت سے گھر میں داخل ہوئے، بیوی کو مارا پیٹا، نشہ سنگھا کر بے ہوش کردیا۔ اور باندھ کر اجتماعی عصمت دری کی اس دوران بدمعاشوں نے  سگریٹ سے خاتون کے جسم کے کئی حصوں کو جلا دیا اور دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے کوئی شور مچایا تو وہ اسے دوبارہ ریپ کر یں گے اس کے بعد بدمعاشوں نے گھر کے تالے توڑ کر 25 تولہ سونا، 2 کلو چاندی، 1.5 لاکھ نقدی، ایک اسکوٹر، ایل ای ڈی ٹی وی اور موبائل فون لے گئے۔ 
ایس پی نیرج کمار جدون  نگینہ دیہات پولیس اسٹیشن کے انچارج وکاس کمار کو لائن پر لگا دیا ہے۔  متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ 19 اکتوبر کی رات بدمعاش ان کے گھر میں گھس کر 80 ہزار روپے لوٹ کر لے گئے تھے، متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے شکایت کرنے کے بعد بھی تھانہ انچارج نے کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ یہ کہہ کر ٹال دیا گیا کہ علاقے میں گشت بڑھایا جائے۔
 اُدھر، ایس پی نے نگینہ نے دیہات علاقے میں ہونے والی مبینہ ڈکیتی اور اجتماعی عصمت دری کا پردہ فاش کیا۔
متاثرہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر یہ جرم کیا تھا۔قرض میں ڈوبے عاشق کی مدد کا منصوبہ بنایا گیا۔
عاشق شام کو پلان کے مطابق گھر میں داخل ہوا تھا۔
سنسنی خیز واقعے کے بعد ڈی آئی جی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ 10 سال کی محبت میں اس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا۔
ملزم عاشق کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر