Latest News

موہالی میں خاتون سے سائبر فراڈ نے پانچ روپے مانگیں اور پھر ۸۰ ہزار روپے پر ہاتھ صاف کر دیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
موہالی میں ایک خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے 80 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے پنجاب کے موہالی میں مقیم شیفالی چودھری کو نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی۔ فون کرنے والے نے اپنا تعارف ایک کورئیر بوائے کے طور پر کرایا۔ اس کے بعد اس نے ڈیلیوری ایڈریس کی تصدیق کی اس کے بعد فرضی کورئیر بوائے ظاہر کرنے والے شخص نے متاثرہ سے ہینڈلنگ چارج کے طور پر 5 روپے مانگے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک لنک بھی شیئر کیا۔جیسے ہی اس نے گھوٹالے والوں کے بھیجے گئے لنک پر کلک کیا، خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے 40،000 روپے کی دو ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ ایسے میں خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے 80 ہزار روپے ڈیبٹ ہو گئےجیسے ہی رقم کی کٹوتی ہوئی، خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا اور پورے معاملے کی جانکاری دی۔ پولیس نے شکایت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر