غزہ: ایک ہی قبر میں درجنوں لاوارث لاشیں دفن، الشفاء اسپتال بھی زندگی کی جنگ میں ہم سے رخصت ہوگیا۔بدھ کو غزہ میں خان یونس کے ایک قبرستان میں درجنوں نامعلوم لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا۔ غزہ کے الشفا اسپتال نے درجنوں مریضوں اور زخمیوں کو غزہ پٹی کے جنوب میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 14 ایمبولینسیں مریضوں کو نکالنے کے لیے اسپتال پہنچ چکی ہیں۔
خبر کے مطابق لاشوں کو نیلے ترپال میں ڈھانپ کر دفنایا گیا۔ ان لاشوں کو اسٹریچر پر رکھا گیا تھا۔ ان میں سے کچھ خون سے رنگے ہوئے تھے۔ کئی لاشیں بچوں کی بتائی جاتی ہیں۔وزارت مذہبی امور کی ہنگامی کمیٹی کے باسم دابیش نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان لاوارث لاشوں کو دفنانے کے لیے اجتماعی قبریں کھودی گئی تھیں۔بیان کے مطابق گردے کے مریضوں کو رفح کے ابو یوسف النجر اسپتال میں منتقل کیا جائے گا جب کہ زخمیوں کو جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس کے یورپی اسپتال لے جایا جائے گا۔
0 Comments