Latest News

کوشامبی میں ایک خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش، خاتون گھریلو ملازم کا عضوخاص کاٹ کر تھانے لے گئی، پولیس سے کہا - ایف آئی آر درج کرو۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتر پردیش کے ضلع کوشامبی میں ایک خاتون نے مرد کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیااور پرائیویٹ پارٹ کا کٹا ہوا حصہ لے کر تھانے پہنچی اور پولیس افسر سے کہا کہ اسے مقدمہ درج کرنا ہے۔ میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ تاہم بعد میں پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ایک شخص نے گھر میں گھس کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی جس پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے نوجوان کی پرائیویٹ پارٹ کو چاقو سے کاٹ دیا تھا۔ اس کے بعد وہ واقعہ کی معلومات دینے پولیس اسٹیشن پہنچی۔ خاتون کی جانب سے دی گئی شکایت کے مطابق 23 سالہ لڑکے نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ وہ اس کے گھر میں نوکر کے طور پر کام کرتا تھا۔ خاتون کا شوہر سعودی عرب میں بطور ڈرائیور کام کرتا ہے۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بدھ کو خاندان کے دیگر افراد گھر میں نہیں تھے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے اس کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔ وہ کچن بند کرنے کے بہانے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور چاقو لے کر واپس آگئی۔ اس نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے ملزم کے عضو کو کاٹ دیا۔
خاتون کی شکایت کے بعد پولیس اس کے گھر پہنچ گئی۔ پولیس نے گھر سے خون میں لتھڑی ہوئی بیڈ شیٹ اور واردات میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے علاج کے لیے پریاگ راج کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ادھر پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم نےبتایا کہ وہ بچپن سے ہی خاتون کے گھر میں کام کرتا رہا ہے۔ عورت نے اسے بلایا اور اسے بے ہوش کر دیا۔ اس کے بعد اس کا عضوخاص کاٹ دیا گیا۔ زخمی شخص کے والد کی شکایت پر پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ آئی پی سی کی دفعہ 326 اور 308 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر