مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میونسپل کونسل میں کام کرنے والے سیکڑوں صفائی کارکنوں نے 6 ماہ کی تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہوئے آج چیئرمین کی رہائش گاہ پر ہنگامہ کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بلدیہ کے محکمہ صحت میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے سینکڑوں صفائی ملازمین نے اپنی تنخواہوں کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا۔
صفائی ملازمین یونین کے صدر نیرج برالا کی قیادت میں صفائی ملازمین نے ہنگامہ کیا اور 6 ماہ کی تنخواہ کا مطالبہ کیا۔ بلدیہ کے چیئرپرسن کی رہائش گاہ پر احتجاج کرتے ہوئے صفائی ملازمین کا کہنا تھا کہ ادائیگی نہ ہونے پر آج سے ہڑتال کا انتباہ دیا گیا ہے۔
0 Comments