پھلت میں اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر شاہنواز عالم کی ہدایات کے مطابق ہندوستان کے آخری مغل شہنشاہ، اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم مجاہد آزادی بہادر شاہ ظفر کی برسی پر، مظفرنگر ضلع اقلیتی کانگریس ضلع صدر حکیم ظفر محمود کی قیادت میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا بعد ازاں حکیم ظفر محمود نے پروگرام ’’چائے کے ساتھ کانگریس کی بات‘‘ کے تحت لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہندوستان کے آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی آج ملک میں آئین کو بچانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، آئین کی وجہ سے ہی ہندوستان میں ہمیں مساوی حقوق حاصل ہیں، مسلمانوں کو بی جے پی کو شکست دینے کے لیے نہیں، بلکہ روزگار، سماجی تحفظ, قومی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور حکومت میں حصے داری کے لئے ووٹ دینا چاہیے۔ تاکہ آنے والی نسل کا روشن مستقبل ہو انہوں نے کہا کہ علاقائی جماعتیں ہمارا کوئی بھلا نہیں کرنے والی ہیں۔پروگرام میں خاص طور پر فیض محمد خان، غفار تیاگی، سردار فاروقی، دلشاد تیاگی، سعید اختر، لیاقت احمد، فہیم احمد، ریحان قریشی، محمد علی۔عبد الباسط، ایاز محمود، ابوذر، ایوب انصاری، عبدالوہاب، جمال احمد، عبداللہ، ریحان ملک موجود تھے۔
0 Comments