دیوبند: سمیر چودھری۔
پارلیمانی انتخابات 2024 کے مقابلوں میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے اور اتر پردیش میں بڑی کامیابی درج کرنے کے لئے سماج وادی پارٹی کے قائد اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنان کو کلیر شریف چادر چڑھانے کے لئے روانہ کیا ہے۔
گذشتہ روز اپنی دیوبند آمد کے موقع پر اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنان اور صوبائی مجلسِ عاملہ کے رکن فیصل سلمانی اور انکے ساتھیوں سے ملاقات کی تھی، گفتگو کے دوران پارٹی کارکنان نے 2024کے پارلیمانی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لئے پیران کلیر کی درگاہِ صابری پر چادر چڑھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں کلیر جاکر درگاہ صابری میں چادر چڑھانے کی اجازت دے دی تھی۔
اس موقع پر انہوں نے پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان کی جد و جہد اورتعاون سے اس مرتبہ پسماندہ، دلت اور اقلیتوں کی مدد سے سماج وادی پارٹی بڑی جیت حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں پی ڈی اے فارمولہ سے این ڈی اے کو شکست ہوگی۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پورے جد و جہد کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے میدان میں آجائیں اور پارٹی کی پالیسیوں کو گھر گھر پہنچانے کا کام کریں۔
0 Comments