غزہ: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ مسلسل ۴۲ ویں دن بھی جاری رہا، اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور شمالی غزہ کے متعدد اسپتالوں کو نشانہ بنانے اور ٹینکوں کے ذریعے ان کا محاصرہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں اضافے کے ساتھ ہی غزہ پٹی کے شمالی حصے میں بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔جمعہ کو صبح سے شام تک کے حملوں میں ۱۲۰ سے زائد مسلمان شہید ہوگئے۔ساتویں جمعہ کو بھی اسرائیلی فورسیز نے مسلمانوں کو قبلہ اول میں داخل نہیں ہونے دیا، شدید رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ان پر گندے پانی کی بوچھاڑکی گئی جس سے وہ اقصیٰ تک نہیں پہنچ سکے۔ اطلاعات کے مطابق صرف ۴ ہزار نمازی ہی قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی بقیہ مسلمان قریب کی سڑکوں پر احتجاجاً نماز پڑھیں۔ ادھر غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں جنگ کے تمام محوروں پر اسرائیلی فورسیز کا مقابلہ کررہی ہے اور فوجیوں اور گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچارہی ہیں۔غزہ شہر کی مرکزی الجلا ءاسٹریٹ سے غزہ میں گھسنے کی کوشش کو جانبازوں نے ناکام بنادیایہاں سخت مزاحمت کے نتیجے میں اسرائیلی فورسیز پسپا ہوگئی۔ النصر، شیخ رضوان میں شدید مزاحمت جاری ہے۔ غزہ کے ہسپتالوں پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے ۔ انڈونیشین ہسپتال میں کام مکمل طور پر رک گيا ہے جبکہ المعمدانی یا الاہلی ہسپتال کا محاصرہ کر لیا گيا ہے-انڈونیشین ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عاطف عدوان نے اس ہسپتال میں کام مکمل طور پر رک جانے کی خبر دی ہے- دریں اثناء المعمدانی ہسپتال کے ایک سرجن نے بھی کہا ہے کہ غاصبوں نے ٹینکوں کے ساتھ ہسپتال کا محاصرہ کر لیا ہے اور ہسپتال میں موجود زخمی موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ہزاروں زخمی علاج معالجے کا نظام تباہ ہوجانے کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔الشفا ءہسپتال کے سربراہ محمد ابو سلیمہ نے بھی اس ہسپتال پر فائرنگ کئے جانے کی خبر دی ہے اور کہا ہےکہ ہسپتال کے اندر چلنے والے ہر شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں بچوں کی صورتحال بہت بحرانی ہے۔جمعہ کو القسام بریگیڈ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نےجمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے، غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی غاصب فوجیوں کے ایک اجتماع کو براہ راست نشانہ بنایا۔وہیں سرایا القدس نے اپنے اعلان میں کہا کہ غزہ شہر کے جنوب مغرب میں الصابرہ اور تل الحوا میں تین اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ غزہ کے مغرب میں واقع علاقوں میں قابض فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں مصروف ہیں۔المیادین عربی کی رپورٹ کے مطابق مزاحمتی تنظیمیں مشرقی رفح اور خان یونس کی طرف اسرائیلی قابض ٹینکوں کی دراندازی کی کوشش کو پسپا کر دیا۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ فلسطینی مزاحمت نے خزاعہ کے مشرقی محور سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اسرائیلی غاصبانہ ٹینکوں کی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا۔حماس تحریک کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل جمعرات کو پانچ فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا جنہوں نے مغربی بیت لاہیا میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔القسام بریگیڈز نے مزید کہا کہ اس کے مزاحمتی جنگجوؤں نے دو مزید گاڑیوں کو بھی کو تباہ کر دیا، حماس نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کی تمام سمتوں میں مکمل یا جزوی طور پر ۲۱ اسرائیلی گاڑیوں کی تباہی اور بیت حانون میں ایک عمارت کے اندر چھپے اسرائیلی قابض فوج کے خاتمے کی تصدیق کی ہے۔ القسام نے بیت حانون میں سرنگ کو کھولنے کے مناظر شائع کیا جس میں دکھایا گیا کہ اسرائیلی فورسز دھماکے سے ختم ہوگئی۔ بتا یا گیا کہ اس آپریشن میں پانچ اسرائیلی فورسز واصل جہنم ہوئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے غرب اردن کے جنین کیمپ پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں کم سے تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے غزہ کے مرکزی علاقے میں النصیرات کیمپ کے ایک گھر پر وحشیانہ بمباری کی جس میں کم سے کم اٹھارہ عام فلسطینی شہری شہید ہوگئے جن میں زيادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں- صیہونی فوجیوں نے اس طرح ایک اور جارحانہ کاروائي میں جنوبی غزہ کے ایک گھر پر بمباری کردی، جس کے نتیجے میں دس فلسطینی شہید ہوگئے- یہ بمباری جنوبی غزہ میں واقع خان یونس کے علاقے القرارۃ میں ایک رہائشی عمارت پر کی گئی- صیہونی جنگي طیاروں نے اسی طرح ایک اور جارحیت میں جبالیا کیمپ کو نشانہ بنایا ہے کہ جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے-میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اس حملے میں نو فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جنین کیمپ کے قریب ابن سینا اسپتال کو محاصرے میں لے کر فلسطینوں سے اسپتال سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں موجود کچھ ڈاکٹروں نے اسپتال خالی کردینے کا صیہونی فوج کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی نے بھی اعلان کیا ہے کہ جنین بٹالین کےایک لیڈر بہا الحلوح اس کیمپ پر صیہونی فوج کےحملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ صیہونی فوج نے غرب اردن کے جنین کیمپ پر حملے کے ساتھ ہی غزہ میں بھی حی التفاح اور الشجاعیہ نامی علاقوں اور شاہراہ یافا پر بمباری کی ہے۔ صیہونی فوج نے غزہ کے جبالیا کیمپ پر بھی فضائي حملہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے جبالیا کیمپ پر تازہ فضائي حملے میں نماء ریڈیو اسٹیشن پر بھی بمباری کرکے اس کو زمین کے برابر کردیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی بمباری میں نماء ریڈیو اسٹیشن کی اطراف کے رہائشی مکانات کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ اس سے پہلے جمعرات کی رات بھی عرب ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی تھی کہ جنوبی غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے فضائي حملے میں دس عام شہری شہید ہوگئے۔شفا اسپتال پر اسرائیلی فوج کے دھاوں کے بعد اسے مکمل جیل میں تبدیل کرنے کے ضمن میں حماس نے اپنے پریس اعلامیہ میں کہاکہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں جو کچھ ہو رہا ہے، جسے فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں قابض ٹینک اور اسنائپرز تعینات ہیں، وہ ایسے جرائم ہیں جو تصورات سے بھی زیادہ ہیں۔ مریضوں کو ادویات لانے کے لیے ہسپتال کے فارمیسی تک رسائی روک دیا گیا ہے، ان میں سے بہت سے لوگوں کی موت کا سبب بننا، شہداء کی لاشوں کو غائب کرنا، اور ہزاروں مریضوں پر پانی، خوراک اور ادویات کی کمی کے تباہ کن حالات مسلط کرنا، بے گھر ہونے والے افراد، اور طبی امداد ، ہسپتال عملہ کے ساتھ یہ شفا اسپتال کے اندر ہر ایک کو ختم کرنے کا یہ ایک منظم عمل ہے، جو پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے ہورہا ہے ۔ہم امریکی صدر بائیڈن اور ان کی انتظامیہ کو الشفاء ہسپتال میں قبضے کے ذریعے نسلی تطہیر کے جرم اور غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں قتل کیے جانے والے بچوں، خواتین اور بے دفاع شہریوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کے لیے براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
0 Comments