Latest News

اب ہندوستان میں دعاپر بھی پابندی ہے، فلسطین کے لیے اسلامیہ گرائونڈ میں اجتماعی دعا کی اجازت نہ ملنے پر مولانا توقیر رضا برہم۔

 بریلی: مسجد میں اجتماعی دعا کے بعد آئی ایم سی کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان باہر آئے اور کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اب ہندوستان میں بھی دعاپر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے براہ راست بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مسجد میں خوب گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔ انہوں نے میڈیا سے کہاکہ عرب دیشوں کا ضمیر مرچکا ہے، ہم عرب ممالک کی مخالفت کرتے ہیں اور جلد ہی دہلی میں عرب قونصلیٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔

انتظامیہ نے آئی ایم سی کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان کو اسلامیہ گراؤنڈ میں اجتماعی دعا کی اجازت نہیں دی۔ جس کے بعد انتظامیہ نے مولانا توقیر رضا کے پروگرام کا مقام تبدیل کر دیا۔ انتظامیہ نے نو محلہ مسجد میں دعا کی اجازت دے دی۔ جس کے بعد صبح سے ہی درگاہ اعلیٰ حضرت سے اسلامیہ گراؤنڈ اور مسجد نو محلہ تک پولیس کا گشت دیکھا گیا۔ لوگوں نے پولیس کے پہرے میں نماز ادا کی۔ قبل ازیں جمعہ کو مسلمانوں نے پرامن طریقے سے مساجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس کے بعد نمازی نومحلہ مسجد میں جمع ہوئے، جس کے بعد فلسطین میں بے گناہوں کی شہادت کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان نے مسجد نو محلہ سے باہر آتے ہی میڈیا سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اب بھارت میں دعا پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر