باغپت: اتر پردیش کے باغپت میں شر پسند افراد کے ذریعہ ماحول خراب کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق باغپت کے کو توالی علاقہ واقع سرور پور کلاں گاؤں میں کچھ شر پسند عناصر نے گاؤں کی بڑی مسجد کے صدر دروازے سمیت دیواروں پر کئی جگہ جئے شری رام لکھ دیا۔ صبح جب مسلم طبقہ کے لوگوں نے یہ دیکھا تو حیران رہ گئے۔ جب اس کی خبر پولیس کو لی تو وہ فوراً پہنچی اور جن مقامات پر جے شری رام لکھا ہوا تھا وہاں پٹائی کردی۔
ماحول خراب کرنے کی شرپسندوں کی اس کوشش کو دیکھتے ہوئے پولیس افسران الرٹ ہو گئے ہیں۔ سرور پور کلاں گاؤں کے رہنے والے یا بوخاں کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح وہ بازار میں واقع بڑی مسجد کا دروازہ کھولنے کے لیے پہنچا۔ اس نے دیکھا کہ دروازے پر جئے شری رام لکھا ہوا ہے، جسے اس نے کپڑے سے مٹا دیا۔ بابو خاں کا کہنا ہے کہ پھر انھوں نے دیواروں کی طرف دیکھا تو کچھ مقامات پر کو جے شری رام لکھا نظر آیا۔ گاؤں کے ہی کسی شخص نے اس کی خبر پولیس کو دے دی۔ مسجد کی دیواروں پر جئے شری رام کا نعرہ لکھے جانے سے مسلم طبقہ میں بھی ناراضگی دیکھنے کول رہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس مسجد کے پاس پہنچی اور فوری طور پر دیوار کی پٹائی کر دی تا کہ جے شری رام لکھا نظر نہ آئے۔ بابو خاں کا کہنا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر نے ہی گاؤں کا ماحول بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس الرٹ ہو گئی ہے اور گاؤں کے کئی لوگوں سے اس معاملے میں پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ کو توالی انچارج راکیش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ جانچ کی جارہی ہے اور جلد ہی قصور واروں گرفتار کر لیا جائے گا۔
0 Comments