بنکورہ میں کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست سے مایوس ایک نوجوان کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نوجوان کی عمر صرف 23 سال تھی۔ نوجوان کی شناخت راہول لوہار کے طور پر کی گئی ہے جوکہ کرکٹ کا مداح تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق راہول کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی شکست کو برداشت نہ کرسکا اور ڈپریشن کی وجہ سے اپنے گھر میں پھانسی لگا لی۔
واضح ہو کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ہندوستانی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا کے باؤلرز اور بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 137 رنز بنائے۔ ان کی وجہ سے ہی آسٹریلوی ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ آسٹریلیا نے مجموعی طور پر چھٹا ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔
0 Comments