Latest News

یوپی میں بھی ذات پر مبنی مردم شماری ہونی چاہئے:رام اوتار سنگھ، سماجوادی کی سماجی انصاف یاترا کا دیوبند میں شاندار استقبال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سماج وادی پارٹی کی جانب سے نکالی جا رہی سماجک نیائے یاترا منگل کو دیوبند پہنچی۔ یہاں کارکنوں نے یاترا کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران بہار کی طرز پر اتر پردیش میں بھی ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔
ایس پی کارکنان نے ریاستی شاہراہ پر واقع محلہ سینی سرائے میں سماجی انصاف یاترا کا پرزور استقبال کیا۔ اس دوران یاترا کے کوآرڈی نیٹر، نور پور کے ایس پی ایم ایل اے رام اوتار سنگھ سینی نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے۔ بے روزگار نوجوان بھٹک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف تین فیصد لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے اور بی جے پی کو 2024 کے عام انتخابات میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ذات پات کی مردم شماری کو ضروری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس پی لوک سبھا انتخابات میں طاقت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔
ایس پی ضلع صدر چودھری عبدالواحد، راؤ قاری ساجد، رام کشن سینی، ونود تیجیان، اسد جمال فیضی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے ہاتھ مضبوط کرنے پر زور دیا۔اس دوران جسبیر والمیکی، کارتکیہ رانا، ملک معظم، سچن گجر، فرقان تیاگی، فراست خان، دھرمیندر سینی، راکیش آریہ، نوشاد قریشی، روی سینی، سنجے سینی، سدیش پال ایڈوکیٹ، عامل خان وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر