کھتولی کے مدرسہ رحمانیہ میں اتر پردیش اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر شاہنواز عالم کی ہدایت پر آج یوم آئین کے موقع پر مظفرنگر اقلیتی کانگریس کے ضلع صدر حکیم ظفر محمود کے ذریعہ ایک تقریب کاانعقادعمل عمل میں آیا جسمیں طلبا و شرکا کو آئین ہند کی پاسداری کا حلف دلا گیا اس موقع پر حکیم ظفر محمود نے کہا کہ آج کے دن یعنی 26 نومبر 1949 کو آزاد ہندوستان کا آئین نافذ ہوا، بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین میں ملک کے تمام طبقات شامل ہیں۔ ان کی مذہبی آزادی اور مساوی حیثیت ہے۔ 1976 میں، مسز اندرا گاندھی نے آئین کے دیباچے میں سیکولر اور سوشلزم کے الفاظ شامل کیے تھے۔ موجودہ بی جے پی حکومت وقتاً فوقتاً ایک سازش کے تحت آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتی رہتی ہے، اس لیے آئین کو بچانے کے لیے تمام طبقات بالخصوص اقلیتوں کی خصوصی ذمہ داری ہے، اس لیے ہمیں آئین کو بچانے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار رہنا چاہئے. راؤ قربان علی، مفتی مجیب الرحمٰن ندوی، فیض محمد خان، سردار فاروقی، غفار تیاگی، محمد احمد، ڈاکٹر عبدالرحمن، راشد ملک بنیادی طور پر پروگرام میں موجود تھے۔
0 Comments