مظفر نگر: مظفر نگر ضلع کے شری رام گروپ آف کالجز میں فیشن شو 'سپلیش 2023' کے آخری دن اتوار کی رات برقع میں ریمپ پر کی گئی کیٹ واک پر مسلم تنظیموں نے اعتراض کیا ہے۔ جمعیت علماء کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ بچوں کو تعلیم کے بجائے غلط کاموں میں الجھایا جا رہا ہے۔ آئندہ کے لیے وارننگ دی گئی ہے۔
اتوار کی رات افتتاحی تقریب میں اداکارہ منداکنی اور ٹی وی اداکارہ رادھیکا گوتم مہمان خصوصی تھیں۔ لڑکیوں اور ماڈلز نے 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' کے تھیم پر ریمپ پر کیٹ واک کی۔ ماڈلز نے رات گئے برقع میں کیٹ واک بھی کی۔
پیر کو جمعیت علمائے اسلام کے کنوینر مولانا مکرم قاسمی نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کیا اور تعلیمی نظام پر سوالات اٹھائے۔ ساتھ ہی شری رام کالج کو مستقبل کے لیے خبردار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برقہ جسم کو ڈھانپنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یہ کوئی فیشن نہیں ہے اور اس طرح کے فیشن شو سے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کالج کے ذریعے ائندہ بھی اس طرح کی تقریب کی گئی تو جمیعت علما ہند قانونی کاروائی کو مجبور ہوگی۔ وہیں کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیشن شو میں کا برقعہ بھی حصہ تھا۔
اس انوکھے فیشن شو میں بالی ووڈ اداکارہ منداکنی بھی موجود تھیں۔ انہوں نے ماڈل یعنی طالبات کو ایوارڈ دیا ۔ اس موقع پر ماڈل بنی طالبہ علینا نے کہا کہ ہمارے پروفیسر روز نئی نئی کرئیٹیویٹی کرنے کی بات کرتے ہیں، اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ اس مرتبہ ہم کچھ الگ ہی طرح کا شو کریں گے۔
علینا نے کہا کہ ہم نے اس فیشن شو کے پہلے بہت کچھ سوچا۔ ہم پہلے انڈو ویسٹرن اور شارٹ ڈریسیز کو فیشن شو میں شامل کررہے تھے، لیکن بعد میں ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس مرتبہ مسلم لڑکیوں کا سوچ کر کچھ الگ کیا جائے۔ اس کے بعد ہم سبھی نے حجاب اور برقع کی تھی پر ریمپ واک کیا ۔
ماڈل بنی طالبات نے کہا کہ ہم اس فیشن شو کے ذریعہ سماج کو بھی پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ برقع اور حجاب صرف گھر میں ہی نہیں پہنا جاسکتا ، بلکہ اس کو فیشن شو میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے پیغام کا سماج پر کچھ نہ کچھ تو اثر ہوگا۔
اس انوکھے فیشن شو میں ماڈل نے الگ الگ طرح کے رنگ کے برقع کو پیش کیا ۔ ان کے ڈیزائن انڈو ویسٹرن بھی تھے اور روایتی بھی تھے ۔ یہ برقع اس طرح ڈیزائن کئے گئے تھے جنہیں کسی بھی عمر کی لڑکیاں یا خواتین پہن سکتی ہیں۔
سمیر چودھری۔
0 Comments