ہریانہ کے ریواڑی ضلع کے جاٹوسنا تھانے کے بیرانتوکالاں گاؤں کے جتن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے شاملی پولیس سے شکایت کی تھی کہ کیرانہ کے ایک نوجوان نے شری رام سمیت دیوی دیوتاؤں پر نازیبا تبصرہ کیا ہے۔ انسٹاگرام آئی ڈی کے ساتھ شکایت کنندہ نے ناشائستہ تبصرہ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا تھا۔اس پر ایس پی ابھیشیک نے کیرانہ پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس معاملے میں، پولیس نے ہریانہ کے ریواڑی ساکن جتن کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 298، 504، 505 (2) اور 67 آئی ٹی ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف رپورٹ درج کی۔ کوتوالی انچارج وریندر سنگھ کاسانہ نے بتایا کہ معاملے کے ملزم کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
0 Comments