مظفرنگر جمعیۃ علمائے تحصیل جانسٹھ کے زیر انتظام بسلسلہ اصلاح معاشرہ "مرحلہ ثالث" کا تیسراپروگرام جامع مسجد بہڑہ سادات میں زیر صدارت قاری مظفراللہ جنرل سکریٹری منعقد ہوا، جس میں مفتی نوید اسعد قاسمی استاذحدیث وناظم تعلیمات مدرسہ سراج العلوم ککرولی مظفر نگر نے خطاب کیا جس میں اصلاح معاشرہ کے پروگراموں کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی اورخشیت الہی اورخوف خداوندی_ جوجملہ گناہوں اوربرائیوں سےبچاؤکےلیے اکسیر ہے سے متعلق دلنشیں باتیں ارشاد فرمائیں، مولانا محمد مکرم قاسمی کنوینر ایڈھاک کمیٹی ضلع مظفرنگر اور پروگرام کے مہمان خصوصی نے تقریبا ایک گھنٹہ خطاب فرمایا جس میں موصوف نے اصلاح معاشرہ کے متعلق " چھ نکات" پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے شادی بیاہ میں فضول خرچی اور خرافات سے اجتناب ،خصوصا غیر شرعی طورپرکھاناکھلانا اور جہیزکی نمائش ،کی قباحت پرگفتگو کی، نشہ ،شراب نوشی اوردیگر منشیات سے کلی اجتناب، بچیوں کی تعلیم کا اسلامی ماحول میں نظم کرنا ،والدین کے حقوق کی پہچان اور اس پر عمل کرنا، حلال اور حرام کی تمیز ، موبائل کے غلط استعمال سے نوجوان طبقہ خصوصا بچیوں کو بچانا ان تمام نکات پر موصوف نے دلسوز اور پرجوش اندازمیں روشنی ڈالی ، پروگرام میں محلے کی عوام کے ساتھ علمائے کرام نے شرکت فرمائی، قاری محمد طارق قاسمی مہتمم مدرسہ نیاگاؤں نظام پور مولانا ظہیر عالم سکندرپور، مولانا محمد غیور سکندرپور کی تشریف آوری سے پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا مفتی محمد راغب امام جامع مسجد بہڑہ سادات کا خصوصی تعاون رہا ۔
0 Comments