Latest News

مظفر نگر میں ماں بیٹی کی مشتبہ حالت میں موت، گھر میں لاشیں پڑی ملیں، گاؤں والے دیکھ کر حیران۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے بڈھانہ علاقے کے ہریا کھیڑا گاؤں میں درج فہرست ذات کی ماں بیٹی اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ موت کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ پولیس کی فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہےایس پی کرائم پرشانت کمار اور سی او گجیندر پال نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ پورے گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔کوتوالی علاقہ کے گاؤں ہریا کھیڑا کا رہنے والا مزدور وجے پال (55) پیر کی رات اپنی بیوی متھلیش (52)، شادی شدہ بیٹی ببلی (25) اور غیر شادی شدہ بیٹی کے ساتھ اپنے گھر میں سویا تھا۔متھلیش اپنی بیٹی مکیش کے ساتھ گھر کے برآمدے میں سو رہی تھی، جب کہ وجے پال اور ببلی الگ الگ کمروں میں سو رہے تھے۔ منگل کی صبح وجے پال نے اپنی بیوی کو جگانے کے لیے آواز دی، لیکن وہ نہیں اٹھی۔ وہ دونوں اپنی چارپائیوں پر مردہ پڑے تھے۔ رونے کی آواز سن کر گاؤں والے بھی موقع پر پہنچ گئے۔ایس پی کرائم پرشانت کمار اور سی او گجیندر پال نے تفتیش کی۔ ڈاگ سکواڈ ٹیم کو طلب کر لیا گیا۔ سی او نے بتایا کہ متوفی کے جسم پر کوئی نشان نہیں ملا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر