Latest News

مظفرنگر: سڑک حادثے میں میاں بیوی کی دردناک موت، کنبے میں مچا کہرام۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے قصبہ شاہ پور میں شورم گیٹ کے قریب ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں میاں بیوی کی دردناک موت ہو گئی ہے۔
سڑک حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ شاہ پور موقع پر پہنچی اور زخمی انج (30) ولد اوم ویر ساکن پریمپوری مظفر نگر اور نشو، (25) زوجہ انج ساکن برہمپوری مظفرنگر، جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کے لواحقین کو اطلاع دینے کے بعد تھانہ شاہ پور پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ متوفی کے لواحقین میں کہرام مچا ہوا ہے پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر