مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
سنبھل ضلع کے تھانہ دھنری کے رہائشی دو بھائیوں نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ تیسرے کو پڑوسیوں اورخاندان کے افراد نے بچایا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ وجے سنگھ کے تین بیٹے ہیں۔ ان میں سب سے بڑا منیش (25) ہریانہ میں کام کرتا ہے۔ دو بھائی برجیش (19) اور پان سنگھ (22) گاؤں میں کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔ جمعرات کی دیر رات والد وجے سنگھ نے اپنی بیوی کو کسی بات پر ڈانٹا۔ گالی سن کر چھوٹے بیٹے برجیش نے احتجاج کیا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔جس سے ناراض ہو کربرجیش جنگل کی طرف چلا گیا۔ اس کے بعد اس نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ جب گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو ان میں کھلبلی مچ گئی۔ اس سے پریشان دوسرے بیٹے پان سنگھ نے کمرے کا دروازہ بند کر کے خودکشی کی کوشش کی۔ لوگوں نے کچھ شور سنا تو دروازہ توڑ کر اسے باہر لاکر ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہریانہ کے منیش بھی دھنوری اسٹیشن پہنچاے جب اسے اپنے بھائی کی موت کا علم ہوا تو اس نے موقع پر ہی خودکشی کرلی، واقعہ کی اطلاع ملنےپر اے ایس پی شریش چندر اور سی او دیپک تیواری گاؤں پہنچے۔ دو بھائیوں کی موت کے بعد ان کے لواحقین نے ان کی آخری رسومات ادا کیں دیہی باشندوں کا کہنا ہےکہ تینوں بھائیوں کے درمیان بے پناہ محبت تھی اسی کا یہ شاخسانہ ہے۔
0 Comments