مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر نئی منڈی کوتوالی علاقے میں دہلی کے کراول نگر ساکن شیو کمار (61) اپنی بیوی پشپ لتا (60) کے ساتھ بائیک پر اتراکھنڈ کے رائے والا جا رہے تھے کہ دہلی-دہرا دون ہائی وے پر بھوپا بائی پاس کے قریب، ایک ٹرک نے سامنے سے بائیک پر سوار دونوں کو کچل دیا۔ جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔راہگیروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ڈرائیور کو ٹرک سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جوڑے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ منڈی پولیس نے بتایا کہ متوفی کے آدھار کارڈ ان کی بائک میں رکھے بیگ سے ملے تھے، جس کی بنیاد پر ان کی شناخت کی گئی۔ دونوں فی الحال اتراکھنڈ کے رائے والا میں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے اور دہلی سے رائے والا جا رہے تھے۔ سی او نیو منڈی روپالی راؤ نے بتایا کہ لواحقین کو اطلاع دی گئی ہے۔
0 Comments