گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ ریاست میں مقامی آسامی مسلمانوں کا سماجی و اقتصادی جائزہ لے گی۔ یہ فیصلہ 8 دسمبر کو وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔سرما نے ایکس پر لکھا کہ آسامی مسلمانوں کا سماجی و اقتصادی جائزہ ڈائریکٹوریٹ آف اقلیتی امور اور خصوصی اداروں کے ذریعے کیا جائے گا۔ کابینہ کی میٹنگ میں ڈائریکٹوریٹ آف چھر ایریا ڈیولپمنٹ کا نام بدل کر اقلیتی امور اور چھار ایریا، آسام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے ماگھ بیہو کے دوران روایتی بھینسوں اور بیلوں کی لڑائی کی اجازت دینے کے لیے تفصیلی طریقہ کار/معیاری آپریٹنگ پروسیجر ایس او پی کے اجراء کی بھی منظوری دی۔
0 Comments