Latest News

عصمت دری معاملے میں بی جے پی ایم ایل اے مجرم قرار، ۹؍ سال بعد ایم پی ایم ایل اے کورٹ کا پاکسو ایکٹ کے تحت فیصلہ، ۱۵؍دسمبر کو رام دلار گونڈ کی سزا کا اعلان۔

سون بھدر: ایم پی ایم ایل اے عدالت نے بی جے پی ممبر اسمبلی رام دلار گونڈ کو عصمت دری معاملے میں مجرم قرار دیا ہے، عدالت کافیصلہ آنے کے بعد مجرم کو جیل بھیج دیاگیا، سزا کا اعلان ۱۵ دسمبر کو کیاجائے گا، عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے متاثرہ کے بھائی نے انصاف کی جیت قرار دیا۔ استغاثہ نے مجرم رام دلار گونڈ کو کم سے کم ۲۰ سال کی سزا دینے کی درخواست کی ہے۔ مجرم بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف ۲۰۱۴ سے پاکسو ایکٹ اور ۳۷۶ معاملے کی سماعت ہورہی تھی، بتادیں کہ رام دلار گونڈ دودھی ودھان سبھا سے ممبر اسمبلی ہے۔ ۸ دسمبر جمعہ کو ایم پی ایم ایل اے عدالت نےدونوں فریق کی بحث سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا، استغاثہ کے مطابق معاملہ ۴ نومبر ۲۰۱۴ کا ہے، میور پور تھانہ علاقے کے ایک گائوں کے باشندے نے رام دلار پر نابالغ بہن سے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا، رام دلار گونڈ پر متاثرہ کا فرضی اسکول سرٹیفکیٹ بنوانے کا بھی الزام ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکسو ایکٹ سے بچنے کےلیے متاثرہ کی یوم پیدائش بڑھوادی گئی تھی، اسکول سرٹیفکیٹ میں چھیڑ چھاڑ کرکے بچی کو بالغ بتایا تھا، اسکول کی اصل سرٹیفکیٹ کے باوجود رام دلار نے سازش رچی، ۸ دسمبر کو دونوں فریق کی بحث سننے کے بعد عدالت نے ۱۲ نومبر کو اگلی سماعت کی تاریخ طے کی تھی، اب پاکسو ایکٹ اور ۳۷۶ معاملے میں ایم پی ایم ایل اے کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے، ۱۵ دسمبر کو مجرم ممبر اسمبلی کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر