سری نگر : جموں کشمیر ہائی کورٹ نے پانچ سال سے قید صحافی آصف سلطان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ۲۰۱۸ میں آصف کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ انہو ںہائی کورٹ نے اپریل ۲۰۲۲ میں یو اے پی اے میں ضمانت دے دی تھی لیکن انتظامیہ نے جیل کے گیٹ سے ہی انہیں پی ایس اے کے تحت پھر گرفتار کرلیا تھا۔صحافی اشرف نے ایکس پر لکھا کہ جب انہیں حکومت نے گرفتار کیا تھا اس وقت ان کی لڑکی محض کچھ ماہ کی تھی لیکن اب وہ پانچ برس کی ہوگئی ہے۔ پانچ سال میں حکومت بدل جاتی ہے لیکن مسلمانوں کےلیے انصاف کا عمل جوں کا توں ہی رہتا ہے۔ اپنی صحافت کی وجہ سے امریکہ کی تنظیموں سے ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافی آصف سلطان پانچ سال بعد یو اے پی اے اور پی ایس اے کی حراست سے رہا ہوگا۔
0 Comments