Latest News

مظفر نگر میں ہندو انتہا پسند تنظیم کا ریلوے اسٹیشن کے سامنے مسجد کی تعمیر نو اور گوشت کی دکان ہٹانے کا مطالبہ۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ ہندو شکتی تنظیم کے کارکنان نے ڈی ایم آفس پہنچ کر ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں غیر قانونی طور پر کھولی گئی گوشت کی دکانیں اور ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنائے گئے غیر قانونی مذہبی مقام کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ڈی ایم آفس پہنچے راشٹریہ ہندو شکتی سنگٹھن کے قومی کنوینر سنجے اروڑہ نے ماتحت افسر کو دیے گئے میمورنڈم میں مطالبہ کیا کہ انہیں ریلوے اسٹیشن کے سامنے ایک مذہبی مقام کی غیر قانونی تعمیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور گوشت کی دکان کا غیر قانونی افتتاح۔اسے فوری طور پر ہٹایا جائے قومی کنوینر نے کہا کہ اگر اس غیر قانونی قبضے اور گوشت کی دکان کو بند نہیں کیا گیا تو راشٹریہ ہندو تنظیم احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔ میمورنڈم دینے والوں میں سنجے اروڑہ، سریتا شرما اروڑہ، پروین جین، سونو مہیشوری، سنجے گوسوامی، چودھری شیو پال سنگھ، پرمود ورما، راجکمار گرگ وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر