Latest News

میرٹھ میں عاشق جوڑے کی لاش درخت سے لٹکی ملی، علاقے میں پھیلی سنسنی، پولیس تفتیش میں مصروف۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کے قصبہ بہسوما میں رام راج گنگ نہر پٹری کے قریب واقع گنے کے کھیت میں ایک محبت کرنے والے جوڑے کو نیم کے درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور پیار کرنے والے جوڑے کو نیچے اتارا۔ چونکہ محبت کرنے والے جوڑے کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے دونوں کا پنچنامہ پر کرکے میرٹھ پوسٹ مارٹم ہاؤس بھیج دیا ہے
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والا سندور کا ڈبہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے۔ کہ دونوں نے خودکشی کرنے سے پہلے شادی کر لی اور پھر موٹر سائیکل پر کھڑے ہو کر درخت سے لٹکے اور پھر موٹر سائیکل کو لات مار کر دونوں نے پھانسی لگا لی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر