Latest News

مظفرنگر پولس نے پانچ روز قبل ہوئی ڈکیتی کا پردہ، فاش کر تے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے اور لوٹے گئے ۲۰ لاکھ روپے برآمد کئے ہیں۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ایس ایس پی سنجیو سمن نے 5 دن قبل ہوئی 28لاکھ روپے و دیگر سامان کی ڈکیتی انکشاف کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے دولاکھ روپے سے زائد رقم و لوٹی گئی سونے کی چین برآمد کی ہے دونوں ملزم لوکوش اور انل کو مدھ بھیڑ میں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ہے زخمی ملزموں کے خلاف ڈکیتی، چوری، اسلحہ ایکٹ، جعلسازی کے ڈھائی درجن مقدمات درج کر لیے گئے۔ ملزموں نے تاجر سے 28 لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا۔

پولیس نے لوٹی گئی رقم سے 20 لاکھ 10 ہزار روپے اور ایک سونے کی چین برآمد کر لی ہے۔اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول، تھر کار، 2 چاقو اور 43 اے ٹی ایم بھی برآمد کئے ہیں مظفر نگر کے ایس ایس پی سنجیو سمن نے پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کیا۔پریس کانفرنس میں ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت اور سی او نئی منڈی کے ساتھ کرائم برانچ انچارج نئی منڈی ببلو کمار بھی موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر