پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے صدر کے عہدے کو لے کر ایک ہفتے سے جاری تمام قیاس آرائیوں کا دور جمعہ کے روز ختم ہوگیا۔ پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں للن سنگھ نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد نتیش کمار نے پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور للن سنگھ جمعہ کی صبح میٹنگ میں شرکت کے لیے ایک ہی گاڑی میں ایک ساتھ پہنچے۔ اس کے بعد میٹنگ میں للن سنگھ نے اپنا استعفیٰ نتیش کمار کو پیش کیا۔ للن سنگھ نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ انتخابات میں میری سرگرمی کو دیکھتے ہوئے میں صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور صدر کے عہدے کے لیے نتیش کمار کا نام تجویز کرتا ہوں۔جے ڈی یو پارٹی صدر کے عہدے سے للن سنگھ کے استعفیٰ کے بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کا پارٹی صدر بننا یقینی ہے۔ اگرچہ ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اب اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ للن سنگھ کے استعفیٰ دینے کے بعد نتیش کمار کو قومی صدر بنانے یا نیا قومی صدر منتخب کرنے کا اختیار دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس میٹنگ میں نتیش کمار کو لے کر ایک بڑی تجویز لائی گئی ہے۔ اس میں نتیش کمار لوک سبھا انتخابات اور تنظیم کے تمام فیصلوں کے لیے مجاز ہوں گے۔ ایک اور تجویز میں پارٹی سے متعلق تمام اختیارات نتیش کمار کو دینے کی تجویز ہے اور نتیش اتحاد کے بارے میں فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ اس کے علاوہ نتیش کمار کو سیٹوں کی تقسیم اور امیدواروں کے انتخاب کے لیے بھی اختیار دیا جائے گا۔
0 Comments