Latest News

شوہر نے دھار دار ہتھیار سے اپنی اہلیہ کو ہلاک کردیا, بعد میں خودبھی پھانسی کے پھندے پر لٹک کر دے دی جان۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ناگل میں جمعرات کے روز صبح کے وقت ایک شخص نے اپنی اہلیہ پر بلکٹی سے حملہ کر کے جان سے مار ڈالا اور پھر خود بھی پھانسی کے پھندے پر لٹک کر جان دے دی۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم چار سال قبل اپنی سسرال کی ایک لڑکی کی عصمت دری کرنے کے جرم میں پاکسو ایکٹ کے تحت جیل چلا گیا تھا۔ تقریباً چار ماہ قبل اس کی ماں نے اس کی ضمانت کرائی تھی؛ لیکن اب اس نے اپنی اہلیہ کو جان سے مارنے کی واردات انجام دیکر خود کشی کر لی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی اہلیہ پر بلکٹی سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا اور پھر خود بھی پھانسی کے پھندے پر لٹک گیا۔ سومپال نام کا یہ ملزم چار سال قبل اپنی سسرالی رشتہ دار لڑکی کی عصمت دری کرنے کے جرم میں جیل چلا گیا تھا؛ لیکن جب ضمانت کے بعد وہ اپنے گھر آیا تو اس کی اہلیہ نے اس کو گھر میں نہیں گھسنے دیا، اس بات سے ناراض ہوکرسومپال نے اپنی بیوی کا قتل کرنے کے بعد اپنے بیٹوں انیکیت اور سورج پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیںہوا۔ بیٹو ں کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے لیکن جب تک وہاں پولیس پہنچی تب تک سومپال بھی برآمدے میں ایک رسی کے پھندے سے لٹک کر اپنی جان دے چکا تھا۔ ناگل تھانہ کی انچارج کسم بھاٹی نے دونوں لاشوں کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر