Latest News

طوفان میچونگ سے آندھرا اور تمل ناڈو میں تباہی،۱۲ ہلاک، نظام زندگی درہم برہم، ۱۰۰ سے زائد ٹرینیں اور ۵۰ فلائٹ رد، چنئی شہر مکمل زیرآب۔

چنئی: بنگال کی کھاڑی سے دو دسمبر کو اُٹھا سمندری طوفان میچونگ منگل کی دوپہر آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکڑا کر آگے کی طرف بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر ایک بجے طوفان باپٹلا میں نیللور مچھلی پٹنم بیچ پر لینڈ فال کرگیا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق لینڈ فال کے دوران ہوا کی رفتار ۱۰۰ کلو میٹر فی گھنٹے تھی، ریاست میں اب بھی تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ طوفان کا زور خبر لکھے جانے تک کم ہوچکا تھا۔ طوفان کا سب سے زیادہ اثر آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں نظر آیا، دونوں ریاستوں میں تقریباً ۱۰۰ سے زائد ٹرینیں اور پچاس سے زائد طیارے رد کردئیے گئے، آندھرا پردیش کے کوسٹل علاقے سے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ۹ ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں اتوار سے ہی زبردست بارش ہورہی ہے، تمل ناڈو کے چیف سکریٹری نے بتایا کہ دو دنوں کے اندر تین مہینے کی بارش ہوگئی ہے، چنئی شہر بارش کی وجہ سے مکمل ڈوب چکا ہے، اب تک ۱۲ لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ چنئی میں منگل کو بھی شدید بارش کی وجہ سے دارالحکومت میں سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر آج بھی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی۔ کچھ ٹرینیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔ چنئی شہر کے کئی علاقے پانی میں محصور ہوگئے ہیں سڑکوں پر کاریں اور موٹر بائیک پانی میں بہہ گئے ہیں اور عوام گھروں میں بند ہیں ایرپورٹ تالاب میں تبدیل ہو گیا ہے رن پر پانی جمع ہونے سے ایرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ اسکولوں اور سرکاری اور خانگی دفاتر کو تعطیل دے دی گئی۔بارش میں پھنسے لوگوں کو پناہ دینے کے لئے مقامی مسلمانوں نے ایک مسجد کو کھول کر متاثرین کو پناہ دی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر