Latest News

ریونت ریڈی تلنگانہ کے نئے وزیراعلیٰ، جمعرات تقریب حلف برداری۔

نئی دہلی: تلنگانہ انتخابی نتائج جاری ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کے عہدہ پر تجسس ختم ہوگیا ہے۔ کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
ہائی کمان نے ریونت ریڈی کو تلنگانہ میں کانگریس حکومت کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کمان کے فیصلہ کے بعد ریونت ریڈی نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنے کا عہد کیا۔ اب بہت جلد ریونت ریڈی تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے اور عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیں گے۔ قبل ازیں چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے امیدوار کا انتخاب کرنے کانگریس مقننہ پارٹی کا ایک اجلاس آج حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ کانگریس کے ارکان اسمبلی نے چیف منسٹر کے انتخاب کی ذمہ داری ہائی کمان پر ڈال دی تھی۔ اجلاس میں اس سلسلہ میں قرارداد منظور کی گئی تھی۔ کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کی شیو کمار اور اے آئی سی سی کے نمائندوں کی موجودگی میں منعقدہ اجلاس میں ارکان اسمبلی یہ فیصلہ کیا۔ پی سی سی صدر ریونت ریڈی نے اس سلسلہ میں قرارداد پیش کی جس کی سابق وزیر ٹی ناگیشورراؤ نے تائید کی تھی۔ ہائی کمان کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد کانگریس قائدین گورنر سے ملاقات کریں گے۔۷ دسمبر کو نئے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر