Latest News

میرٹھ میں آئی اے ایس کی تیاری کر رہی طالبہ کا شادی کے بہانے جسمانی استحصال، متاثرہ کو ایس پی دیہات نے کرائی کاروائی کی یقین دہانی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔ 
میرٹھ میں آئی اے ایس کی تیاری کرنے والی ایک طالبہ نے اپنے عاشق پر شادی کے بہانے اس کی عصمت دری کرنے کا الزام لگایا ہے۔ نوجوان نے شادی سے انکار کر دیا۔ متاثرہ نے ایس ایس پی آفس پہنچ کر ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔ الزام ہے کہ نوجوان اسے بلیک میل کر رہا تھا۔ تحقیقات اور کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ گنگا نگر کی رہنے والی لڑکی نوچندی سیکٹر 6 میں کرائے کے مکان میں رہتی ہے اور یہاں کی سول سروسز کے لیے مقامی اکیڈمی سے کوچنگ لے رہی ہے۔  
متائثرہ نے بتایا کہ تقریباً نو ماہ قبل اس کا تعارف دیپک بشت ساکن جاگرتی وہار سے فیس بک پر دوستی کی تجویز پیش کی۔ لڑکی نے بتایا کہ دوستی کے بعد دیپک نے شادی کی پیشکش کی اور 24 جون کو بات کرنے کے بہانے ہوٹل لے گیا اور یہاں ملزم نے اس کی عصمت دری کی اور فحش ویڈیو بنائی۔ ملزم نے شیر گڑھی کے قریب ایک ہوٹل میں بھی اسے جنسی زیادتی کا شکار بنایا اور اب ملزم نے شادی سے انکار کر دیا ہے۔لڑکی نے بتایا کہ جب اس نے پولیس سے شکایت کی تو ملزم نے اسے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ کوچنگ کے لیے جاتے وقت بھی کچھ لوگوں نے اس کا پیچھا کیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ 21 اور 25 نومبر کو ایس ایس پی آفس کو شکایتی خطوط دیے گئے تھے۔ گنگا نگر پولس نے پہلے شکایتی خط پر کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ دوسری شکایت سول لائن سی او کو بھیجی گئی۔ بتایا کہ اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ایس پی دیہات نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر