Latest News

کانپور میں عشق میں پاگل ںے وفا بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو چائے میں زہر ملاکر عبرتناک موت دیدی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
کانپور کے گووند نگر کے بی جے پی کے بوتھ صدر مکیش نارنگ کی موت کا چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ مکیش نارنگ نے خودکشی نہیں کی۔ اسے چائے میں زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں بیوی اور اس کے پریمی کو گرفتار کر لیا ہے مکیش نارنگ (40) کی 25 نومبر کی رات مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ اس کی لاش کے قریب سے سلفاس کی خالی بوتل ملی۔ واقعہ کے وقت ان کی بیوی دیویا اپنے بیٹے کے ساتھ بی جے پی لیڈر کی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی جو گھر کے بالکل سامنے رہتی تھی رات تقریباً 3 بجے جب دیویا مکیش کے بھتیجے کے ساتھ گھر پہنچی تو مکیش بیڈ کے نیچے بے ہوش پڑا پایا۔
پولیس نے فرانزک ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شراب پائی گئی۔ زہریلی چیز کھانے کے خدشے کے پیش نظر بسرہ کو محفوظ رکھا گیا۔ کیس کی تفتیش کرنے والی پولیس نے ایک سرکاری ملازم کو مشتبہ تصور کرتے ہوئے بیوی اور بہن کے اہل خانہ سے تفتیش کی تھی۔
 اس دوران جب پولیس نے مکیش کی بیوی دیویا کی کال ڈیٹیل کی جانچ کی تو یہ بات سامنے آئی کہ دیویا اکثر کوشامبی کے رہائشی سنجے کمار سے بات کرتی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے سنجے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ دیویا نے خود ایک سازش کے تحت مکیش کو چائے میں زہر ملا کر پلایا۔ اس کے بعد وہ دوست کے ملنے کے بہانے مکیش کی بہن کے گھر گئی۔ پولیس نے مکیش کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر