Latest News

پا کستان سے ۵ ماہ بعد واپس بھارت آئی انجو نے کیمرے کے سامنے کی من کی بات۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
پاکستان میں 5 ماہ قیام کے بعد واپس آنے والی انجو نے اب خود ہی پاکستان میں گزارے گئے وقت اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کا جواب دیا ہے۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد انجو نے پہلی بار ایک انٹرویو دیا ہے اور اس میں انہوں نے شوہر اروند، بچوں، نصر اللہ اور پاکستان سے متعلق کئی سوالوں کے جواب دیے ہیں۔ ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انجو نے کہا کہ وہ راجستھان پہنچ گئی ہیں اور جلد ہی اروند اور ان کے بچوں سے ملنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھیواڑی کے پولیس اسٹیشن جائیں گے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انجو نے کہا کہ انہوں نے پاکستان جانے سے پہلے خاندان میں کسی کو اطلاع نہیں دی تھی۔ اس لیے میں نے نہیں بتایا کیونکہ اگر میں بتاتی تو کوئی مجھے جانے نہ دیتا۔ پھر سوچا کہ بارڈر سے فون کروں۔ بارڈر سیکورٹی اہلکاروں نے میرے والد، شوہر اور بھائی کو فون کیا تھا لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ پاکستان جانے کے بعد جب میرے فون کو نیٹ ورک ملا تو بات ہوئی۔
انجو نے کہا، 'یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور میں اس پر زیادہ تشہیر نہیں چاہتی، اس لیے میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔' انجو نے کہا کہ انھوں نے جو بھی کیا اس کے لیے ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انجو نصراللہ سے لڑائی کی وجہ سے بھارت واپس آگئی ہیں۔ انجو نے انٹرویو میں اس سوال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ انجو نے کہا، 'یہ سب افواہ ہے، ایسا کچھ نہیں ہوا۔ سب کچھ صحیح ہے۔یوٹیوبر نے انجو سے یہ بھی پوچھا کہ کیا آئی ایس آئی یا پاک فوج نے ان سے رابطہ کیا جب وہ پاکستان میں تھیں؟ انجو نے اس پرنفی میں جواب دیا۔ انجو نے کہا کہ ایسے کسی شخص نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ بس پاکستان پہنچنے کے بعد وہاں کے مقامی تھانے میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔سنجو نے کہا کہ وہ اپنے پہلے شوہر اروند اور بچوں سے ملنے جا رہی ہیں۔ اسے خاندانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اروند کے ساتھ بیٹھ کر امن سے بات کریں گی۔ انجو نے کہا کہ وہ بچوں سے بات کریں گی اور قانونی مدد بھی لیں گی۔ انجو نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دینا چاہتی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر